Kamal yeh hai very best hearth touching urdu ghazal

0
2638

Kamal yeh hai very best hearth touching urdu ghazal

*کمال یہ ہے۔*
خزاں کی رت میں,
گلاب لہجہ بنا کے رکھنا
*کمال یہ ہے*
ہوا کی زد پہ
دیا جلانا, جلا کے رکھنا
*کمال یہ ہے*
ذرا سی لغزش پہ
توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا
*کمال یہ ہے*
کسی کو دینا
یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا
*کمال یہ ہے*
خیال اپنا,
مزاج اپنا, پسند اپنی,کمال کیا ہے؟
جو یار چاہے, وہ حال اپنا بنا کے رکھنا
*کمال یہ ہے*
کسی کی رہ سے
خدا کی خاطر,
اٹھا کے کانٹے,
ہٹا کے پتھر
پھراسکےآگے نگاہ اپنی,
جھکا کے رکھنا
*کمال یہ ہے*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here