Achay khasy logon per bhi waqt aata hai urdu very sad ghazal

0
1613

Achay khasy logon per bhi waqt aata hai urdu very sad ghazal

غزل
اچھے خاصے لوگوں پر بھی وقت اک ایسا آجاتا ہے
اور کسی پر ہنستے ہنستے خود پر رونا آجاتا ہے
کبھی کبھی تو اس کے پیار سے ہمدردی کی بو آتی ہے 
کبھی کبھی تو اس کے پیار پہ مجھ کو غصہ آجاتا ہے
ویسے تو ایمان ہے میرا ان بانہوں کی گنجائش پر 
دیکھنا یہ ہے اس کشتی میں کتنا دریا آجاتا ہے
پھر اپنی آہستہ روی بھی زعم کا باعث بن جاتی ہے 
انگلی تھام کے چلتے چلتے آخر چلنا آجاتا ہے
ہوتے ہوتے محرومی کی عادت کیسے ہوجاتی ہے 
آدھا رزق ہمارے گھر میں کیسے پوراآجاتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here