BIHARI PASANDAY – بہاری پسندے

0
334

بہاری پسندے

اجزاء:

پسندے ایک کلو
دہی ایک پاؤ
کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ
ثابت مرچ سات تا آٹھ عدد
پیاز دو عدد درمیانی
ادرک پسی ہوئی ایک کھانےکا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں گارنش کے لیے
گرم مصالحہ ایک چاۓ کا چمچ
جائفل جاوتری آدھا چاۓ کا چمچ
تیل سرسوں آدھی پیالی
کوئلہ ایک ٹکڑا دہکایا ہوا
آئل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

سب سے پہلے پسندوں میں دہی، سرسوں کا تیل اور تمام مصالحے پیس کر ملا دیں اور تین سے
چار گھنٹے کے لۓ رکھ دیں.

ایک پتیلی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور مصالحے لگے پسندے اس میں ڈال دیں اور 20 سے 25 منٹ ک ہلکی آنچ پر پکائیں اگر پانی خشک نہ ہو تو ڈھکنا کھول کر پانی خشک ہونے دیں۔ جب پانی خشک ہو جاۓ تو چولھا بند کر دیں اور پیاز کا چھلکا لے کر اس میں تھوڑا سا کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں دہکتا کوئلہ رکھکر دھونی دیں۔
لیموں کے ساتھ گارنش کریں اور رائتے کے ساتھ تناول فرمائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here