انسان ہمیشہ زندہ رہے گا 

0
471

انسان ہمیشہ زندہ رہے گا 
گوگل چیف فیوچرسٹ کا دعوی 
۔۔۔
انسان کی ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش کچھ ہی عرصے میں پوری ہونے والی ہے۔ رے کرزویل گوگل میں چیف فیوچرسٹ ہے۔ اسے اس بات کا بھی یقین ہے کہ جلد ہی وہ دور آنے والا ہے جب انسان ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمیشہ زندہ رہے گا۔

رے کرزویل کا کہنا ہے کہ 2045 میں مصنوعی ذہانت موجودہ تمام انسانوں کی ذہانت سے 1 ارب گنا زیادہ ذہین ہوگی ۔
کرزویل کا یہ بھی خیال ہے کہ 2045 سے کافی پہلے ہی انسان میں لافانی زندگی کا عمل شروع ہو چکا ہو گا۔ کرزویل کا خیال ہے کہ 2029 میں انسان کی باقی رہ جانے والی متوقع زندگی میں ہر سال ایک نئے سال کا اضافہ ہوتا جائے گا۔

کرزویل کے خیال میں اگلے 30 سالوں میں نینو مشین ہمارے معدافعتی نظام کی جگہ لے چکی ہوں گی۔ یہ مشینیں کینسر کے خلیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اور بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکیں گے۔

کرزویل کےمطابق اس وقت انسان کا دماغ کلاؤڈ سٹوریج سے بھی مربوط ہوجائے گا۔ کرزویل کے دعوؤں میں کتنی صداقت ہے۔ اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا تاہم کرزویل نے لافانی زندنگی پانے کے لیے ابھی سے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔
کرزویل 700 کیلوریز پر مشتمل مخصوص ناشتہ کرتا ہے اور ادویات کھاتا ہے تاکہ متوقع ٹیکنالوجی کے آنے تک زندہ رہ سکے۔

کرزویل کی اس بات کو پوری دنیا کے مذہبی رہنماؤں نے اچھی نظر سے نہیں دیکھا۔ اُن کا کہنا ہے کہ خدا سے ٹکر لینے والی بات ہے جسے خدا کبھی معاف نہیں کرے گا۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here