Hasad kia hai aur Hasad karnay ki Nashaniyan

0
214

Hasad Kya hai? Hasad ki Nashaniyan

 حسد کیا ہے؟

حسد کیا ہے ؟حاسد انسان کی کیا نشانیاں ہیں اور ایسے انسان سے کیسے بچاجائے ؟

انسانی جذبات میں سب سے مشکل جذبہ حسد ہے ۔حسد ، غصہ ،اداسی ، ڈیپریشن ، ناراضگی اور خوف کے عناصر پر مشتمل ہے ۔حسد ایک ایسا جذبہ ہے جو ہر انسان کبھی نہ کبھی زندگی میں محسوس کرتاہے ،حسد انسان کو مجبور کردیتا ہے کہ ایک ہی خیال کو بار بار سوچا جائے مگر یہ اس وقت نقصان دہ ہوتاہے جب ان خیالات کا اظہار رویوں کی صورت میں دکھائی دے ۔

حاسد انسان کی نشانیاں

٭ حاسد انسان کبھی خوش اور مطمئن نہیں ہوتا ۔

٭ حاسد انسان جھوٹی تعریف کرتاہے ۔اس کا لہجہ اس کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہا ہوتا اور وہ آنکھوں کو ادھر ادھر گھمارہا ہوتاہے ۔

٭ حاسد انسان مقابلہ بازی کرتاہے ۔

٭ احساسِ برتری کا مظاہرہ کرتاہے ۔

٭ حاسد انسان کامیاب انسان کی ہر چیز کی نقل کرنا شروع کردیتا ہے مگر ایسا کر نہیں پاتا۔

٭ حاسد انسان کامیاب آدمی کے نقصان خوش ہوتاہے ۔

٭ حاسد فرد ہر وقت یہی بیان کرتے نظر آئے گاکہ کامیاب ہونے والے فرد نے اتنی محنت نہیں کی جتنی اسے کامیابی مل گئی ہے ۔

ایسے افراد کو ڈیل کیسے کیا جائے

٭ کوشش کریں کہ حاسد انسان سے دوری اختیار کریں ۔کیونکہ وہ آپ کی مثبت انرجی اور خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتاہے ۔
٭ ان کو نظر انداز کریں ۔
٭ حاسد انسان سے نیکی اور احسان کریں
٭ ان کے لیے دعا کریں ۔
اگر آپ میں خود حسد کا جذبہ ہے تو اس سے چھٹکارہ کیسے پائیں ؟
٭ آپ جس انسان کی خوبی سے جلتے ہیں اسے اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔
٭ دوسروں کی خوبیوں کی دل سے تعریف کریں ۔
٭ محنت کریں اور مقابلہ بازی نہ کریں ۔
٭ حسد کی بجائے رشک کریں ۔
٭ اللہ سے دعا کریں کہ وہ آپ کے لیے زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here